ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نےپاکستان کا 77 واں یوم آزادی پورے جوش و خروش اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا۔
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے پنجگور، خاران، دالبندین، تربت، ہوشاب، بالگتر،برابچہ، تمپ، تفتان،چاغی اور چیدگی سمیت پورے ساؤتھ بلوچستان میں 77 واں یوم آزادی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
ایف سی بلوچستان کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سےمختلف تقریبات کا انعقادکیا گیا،تقریبات کومنعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی کوفروغ دیناہے،کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اورملک دشمن عناصر کی طرف سے منفی پروپیگنڈےکومستردکرنا ہے،یوم آزادی کی تقریبات میں تقاریر، قومی نغمے، ٹیبلوزپیش کرنے کے ساتھ ساتھ کاراور موٹرسائیکل ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
اس کےعلاوہ گھڑ سواری اور فائرنگ کےمقابلے بھی منعقد کیےگےجس میں شرکا نے جوش و جذبے سے حصہ لیا اورحب الوطنی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ تقریری اور قرات کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔
ایف سی اور مقامی ٹیموں کے درمیان دوستانہ فٹ بال اور کرکٹ میچ نوجوانوں کے لیے توجہ کا مرکز بنے رہے۔طلباء نے اس آزادی کی تقریبات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور پرجوش انداز میں "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگاتے رہے۔
سبز اورسفید رنگوں سے مزین مقامات اتحاد اور قومی فخر کی علامت ہیں۔ان تقریبات کےاختتام پرانعامات بھی تقسیم کیے گے اورشاندار کارکردگی کا اعتراف کیا گیا جس سے آزادی کے جذبے کومزید تقویت ملی۔
ایسی تقریبات قوم اورملک کے درمیان محبت کے رشتےکومزید مضبوط کرتی ہیں۔اس تقریب میں ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)کےساتھ مقامی انتظامیہ نے بھی بھر پور کردار ادا کیا۔