محکمہ موسمیات نے 14 اگست سے 18 اگست تک ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مغرب،بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک پراثر انداز ہوں گی،ترجمان پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں مزید مون سون بارشوں کا نیا سپیل 14 اگست کی شام سے شروع ہوگا،جو 18اگست تک جاری رہے گا۔
18اگست تک جنوبی پنجاب میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،لاہور، گجرانوالہ،راولپنڈی،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، میں بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنزمیں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔