اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے مہینے میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی گئیں ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ماہ ترسیلات زر جولائی 2023 سے 48 فیصد زیادہ ہیں ، جولائی میں سب سے زیادہ 7 سو 60 ملین ڈالر کی ترسیلات زر سعودی عرب سے بھجوائی گئیں ۔
اعدادو شمار کے مطابق یو اے ای سے 610 ملین ڈالر اور برطانیہ سے 440 ملین ڈالر آئے ۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں آٹھ ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو ملکی معیشت کیلئے انتہائی سودمند ہے۔
ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کا کہنا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔