چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گولف چیمپئن شپ 2024 کے پہلے روز محمد عالم اور احمد بیگ کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا جہاں دونوں گولفرز نے سات سات برڈیز ماریں، لیکن جمعرات کو چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں محمد عالم نے ایک اسٹروک کی برتری حاصل کر لی۔
عالم نے چھ انڈر 66 کا اسکور کیا جبکہ احمد بیگ5انڈر 67 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ لیڈربورڈ میں محمد منیر اور زبیر حسین 68 کے اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
کراچی گالف کورس میں ابر آلود موسم کے دوران، زبیر نے چھ برڈیز ماریں جبکہ منیر نے پانچ برڈیز کے ساتھ مقابلہ کیا۔
جعفر حسین اور محمد اشفاق ایک اسٹروک کے فرق سے 69 کے اسکور پر ہیں، جبکہ دفاعی چیمپئن شبیر اقبال چار اسٹروکس کی دوری پر موجود ہیں۔ ان کے ساتھ وحید بلوچ اور محمد نذیر بھی ہیں۔
چیمپئن شپ کے پہلے دن پہلا ہول اِن ون محمد قاسم نے کیا، جنہوں نے دیگر لحاظ سے 81 کے اسکور کے ساتھ غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یاد رہے کہ چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ میں کوچنگ اور کیڈی بن کر گزر بسر کرنے والےگالفر محمد قاسم ہول اِن ون (Hole in ONE) کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے کی لگژری گاڑی جیت لی۔ محمد قاسم نے گول کراچی گالف کلب کے ریڈ کورس کے ہول نمبر تین پر کیا۔
محمد قاسم ڈی ایچ ایف گالف کلب کراچی کے پروفیشنلز گالفرز ہیں جو گالف کی کوچنگ اور کیڈی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔