وزرات داخلہ نے ایف آئی اے افسران پر بغیراجازت غیر ملکیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی۔
اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی غیرملکی سے ملاقات کیلئے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) یا ایڈیشنل ڈی جی فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے )کی اجازت لازم قرار دے دی گئی ہے۔
Notification of SOP for FIA Officers by Farhan Malik on Scribd
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے ) کی منظوری کے بعد تمام ڈائریکٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے، غیرملکی وفد کیساتھ ملنے سے پہلےادارےکو غیرملکی وفد کی مکمل تفصیل فراہم کرنا ہو ں گی۔
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) افسران کیلئےجاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکی وفد دورے کا تفصیلی ایجنڈا ایڈیشنل ڈائریکٹر کو فراہم کیا جائے گا،غیر ملکی وفود کو ملاقات کیلئے وزارت خارجہ سے بھی اجازت لینا ہو گی۔