سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم سے استعفیٰ دے دیا۔
سینیٹرعرفان صدیقی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم سے مستعفی ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے صحت کے رکن ہوں گے جبکہ ایجوکیشن کمیٹی میں ان کی جگہ ہیلتھ کمیٹی کی رکن راحت جمالی لیں گی ۔
کمیٹی رکنیت کیلئے مسلم لیگ ن نے عرفان صدیقی کی جگہ سینیٹر راحت جمالی کو نامزد کیا ہے ۔
واضح رہے کہ بدھ کو سینٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس کے دوران اس وقت تلخی پیدا ہو گئی تھی جب کمیٹی کی چیئر پرسن سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے اپنی جماعت کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کو بات کرنے سے رو ک کر کمیٹی کے سیکرٹری کو بولنے کا موقع دیا تھا ۔
اس پر پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد اور ایم کیو ایم کی سینیٹر خالدہ اطیب نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئر پرسن کو عرفان صدیقی سے معافی مانگنے کو کہا تھا ۔
سینیٹر بشریٰ انجم نے معذرت کر لی جسے سینیٹر عر فان صدیقی نے منظور بھی کر لیا، لیکن اس واقعہ کے بعد عرفان صدیقی نے کمیٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔