وزارت قانون نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کو 11 اگست کو کالعدم قرار دیا تھا، جس پر وزارت قانون نے فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست دائر کردی۔
رجسٹرار آفس نے وزارت قانون کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے 15 روز کا وقت دے دیا۔
وزارت قانون کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 11 اگست کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز قانون کالعدم قرار دیا تھا۔
نظرثانی درخواست میں اضافی دستاویزات کیلئے 15 روز کا وقت مانگا گیا، جس پر رجسٹرار آفس نے وزارت قانون کو 15 روز کی مہلت دے دی۔