گورنر سٹیٹ بینک نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گئی ہے ۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ ایک سال میں مہنگائی 38 فیصد سےکم ہوکر11.1 فیصد پرآ گئی ہے، بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اگرمہنگائی 11.1 فیصد پر آگئی ہے تو 19.5 فیصد پالیسی ریٹ کا کیا جواز ہے؟ گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کسی ایک چیز کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کرتی، مستقبل کےخطرات، بجلی، گیس، گندم کی قیمتوں کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے، فیوچر ٹرینڈز، بیرونی ادائیگیوں اور ایکسٹرنل اکاؤنٹ بھی دیکھا جاتا ہے۔