انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم پی اے حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ ضمانت خارج ہونے پر حافظ فرحت عباس احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ حافظ فرحت عباس اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوئے، کہا انشاء اللہ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔