اقوام متحدہ نے منی پورمیں جاری نسلی فسادات اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرسوالات اٹھا دیئے ۔
اقوام متحدہ نےرپورٹ میں کہاکہ دوہزاردو کےگجرات فسادات اوراس کے نتیجے میں ماورائےعدالت قتل سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت ابھی تک خاموش ہے۔
رپورٹ کےمطابق بھارت بالخصوص منی پورمیں مذہبی اقلیتوں کےخلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنےمیں آیا،اقوام متحدہ کی کمیٹی نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کی عبادت گاہوں اورنجی گھروں کومسمارکرنےپربھی سوالات اٹھائےکہابھارت نےمنی پورمیں نسلی فسادات کےدوران عصمت دری اوردیگرجرائم کے واقعات کوتسلیم کیامگر اس کے تدارک کیلئےکوئی لائحہ عمل پیش نہ کرسکا۔
عالمی حقوق کی تنظیموں نےبھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو متعدد بار اجاگر کیا لیکن مودی سرکار کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رہی۔