الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات سے قبل ا نتخابی نتیجے کے حامل فارم پینتالیس میں ترمیم کر دی ۔
ای سی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فارم پینتالیس میںکی جانے والی ترمیم کے تحت اب فارم میں تاریخ کے ساتھ وقت کا اندراج بھی ضروری ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ترمیم پر اعتراضات 20 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں
واضح رہے کہ فارم 45 ووٹوں کی گنتی کا نتیجہ مرتب کیا جاتاہے۔
یاد رہےالیکشن کمیشن کی جانب سے آئند ہ سال 2024 کے پہلے مہینے جنوری کے آخری ہفتے میں ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے.
اس کے علاوہ رواں سال ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کی جاچکی ہے ، جس ہونے والے اعتراضات پر فیصلوں کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔