ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو خط لکھ کر پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی میں تبدیلیوں پر زور دیا ہے ۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے خط کے متن کے مطابق پالیسی میں اینٹی کرپشن کے اقدام کا فقدان ہے، فیصلہ سازی میں شفافیت اور احتساب کے لیے طریقہ کار وضع کیا جائے، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں شکایات کے لیے ہاٹ لائن قائم کی جائے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کاکہنا تھا کہ پالیسی کے اہداف اور عمل درآمد سے متعلق معلومات تک عوامی رسائی یقینی بنائی جائے، مانیٹرنگ بہتر کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، ماحولیات سے متعلق تمام منصوبوں کی سالانہ بنیادوں پر آڈٹ کرایا جائے۔