جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون نے نوکری کے دوران ٹریننگ سینٹرز کے قیام، اضافہ اور ترمیم کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تاکہ ٹیکسٹائل اور فیشن انڈسٹری میں یکساں روزگار اور کام کے مواقع پیدا کیے جا سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار بنانے اور معذور افراد کے لیے باوقار آمدنی فراہم کرنے کے وژن کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد پنجاب میں خواتین اور معذور افراد درپیش مسائل سے نمٹنا ہے۔ دونوں اداورں کے تعاون سے خواتین اور پسماندہ گروہوں کے لیے آمدنی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ان میں اضافے کی کوشش کرنا ہے۔
اس منصوبے میں آٹھ کروڑ اسی لاکھ روپے کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری کے ساتھ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان اور کراچی کے اضلاع میں ان پسماندہ گروہوں کی تکنیکی اور دیگر مہارتوں میں اضافہ میں توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اس منصوبے کے تحت 13 نوکری کے دوران ٹریننگ سینٹرزاور دوسنٹرز معذورں کے لیے کھولے جائے گے۔ ان سنٹرز میں چار ہزار خواتیں اور معذورںکو ایسی ٹرینگ مہیا کی جائے گی جس سے انکو مسابقتی ٹیکسٹائل اور فیشن کے شعبے بشمول چمڑے کے سامان، جفت سازی، کھیلوں کے سامان، اور دستانے کی تیاری میں ترقی کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے تاکہ انکی آمدن اور روزگار میں اضافہ ہو سکے۔
جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون میں اس پراجکیٹ کے سرابراہ محمد عبید کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا اچھوتا پراجیکٹ میں سے ایک ہے، کیونکہ اس پراجکیٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے اور پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لیے روزگار کے بامعنی مواقع پیدا کرنے کے لیے ملک میں پہلی بار نوکری کے دوران ٹریننگ سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔
پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹواحمد خان کے مطابق یہ دونوں ادروں کے مابین تعاون پنجاب میں خواتین اور معذور افراد کے لیے جامع اور مساوی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ تکنیکی اور دیگر مہارتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس تعاون کا مقصد پسماندہ گروہوں کے لوگوں کو بااختیار بنانا اور ملکی معاشی ترقی میں انکے کردار کو بڑھانا ہے۔"
دونوں اداروں کی مشترکہ کوششیں نہ صرف روزگار کی صلاحیت کو فروغ دیں گی بلکہ صنفی مساوات معذور افراد کے لیے مواقع کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پی ایس ڈی ایف پنجاب کے نوجوانوں کی ترقی اور امیدوں کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔