تحریر: ہنزہ بلال
عبدالعلیم خان 5 اکتوبر 1972 کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق پشتون خاندان سے ہے اور یہ پاکستان کے معروف سیاستدان اور تاجر ہیں۔ عبدالعلیم خان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورسے گریجویشن اور بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ عبدالعلیم خان ایک کاروباری، سیاسی شخصیت کے ساتھ سماجی کاموں میں بھی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
عبدالعلیم خان دوستانہ مزاج اور درد دل رکھنے والی شخصیت ہے۔ عبدالعلیم خان نے فلاحی کاموں کے لیے ایک فاؤنڈیشن قائم کی ہے جس کا نام عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن ہے جو تعلیم، صحت اور سماجی فلاح کے مختلف شعبوں میں احسن طریقے سے کام سر انجام دے رہی ہے۔
عبدالعلیم خان ویژن گروپ کے مالک ہیں جو معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی ہے ۔ ویژن گروپ نے دی نیشنل اسکول کے ساتھ مل کر تعلیمی شعبے میں قدم رکھا جس کا مقصد نوجوانوں کی زندگیوں میں تعلیمی میدان میں مواقع فراہم کرنا اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے بہترین راہ ہموار کرنا ہے ۔
عبدالعلیم خان نے 2002 میں سیاست کا آغاز کیا اور مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات ہوئے ۔ 2013 میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ، عمران خان کے دور حکومت میں عبدالعلیم خان کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے پیش نظر 2022 میں انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی اور 2023 میں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے مل کر ایک سیاسی جماعت کی بنیاد برکھی جس کا نام استحکام پاکستان رکھا گیا اور عبدالعلیم خان پارٹی کے صدر نامزد ہوئے۔ عبدالعلیم خان نے سیاست میں گراں قدر فرائض سر انجام دیں ۔
پاکستان میں خدمت خلق کے لیے عبدالعلیم خان نے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی۔ جس سے لاکھوں غریب اور مستحق لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائی گئی اور آئندہ بھی یہ فلاحی کاموں میں مشغول رہے گی۔
لاہور میں گندے پانی کے بہت سے مسائل ہیں جس سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ پانی کی صفائی اور صاف پانی لوگوں تک پہنچانے کے لیے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے 108 سے زائد واٹر فلڑیشن پلانٹ نصب کیے جن میں 70 سے زائد لاہور کے پسماندہ علاقوں میں موجود ہیں جس سے غریب طبقے میں بھی صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا۔
عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن 11سے زائد مفت ڈسپنسریاں چلارہی ہے، 09 لاہور میں ،01 شیخوپورہ اور 01 اسلام آباد میں قائم ہے جو غریب لوگوں کو مفت ادویات ، اور صحت کی سہولیات مہیا کر رہیں ہیں ۔ عبدالعلیم خان کے عوام الناس کے اس جذبے سے مستحق اور غریب خاندانوں کو ہر ممکن صحت کی بنیادی سہولیات دی جا رہی ہیں جس سے غریب لوگوں کو بھی صحت کے بہتر مواقع مہیا کیے جا سکے۔
عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن زندگی کے ہر شعبے میں لوگوں کی فلاح کے لیے قدم سے قدم بڑھا کر خدمت میں مشغول ہے۔ شوکت خانم میموریل کنیسر ہسپتال لاہور اور پشاو ، انمول، گھر کی ہسپتال، نمل یونیورسٹی، رائزنگ سن انسٹیٹیوٹ ڈی ایچ اے اور مغل پورہ کیمپس ان اداروں کی مالی معاونت میں ایک اہم کردار ادار کررہی ہے۔ عبدالعلیم خان شوکت خانم کینسر ہسپتال کے سب سے بڑے ڈونر ہیں اور اس خدا ترسی کی بدولت شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور میں مریضوں کے وارڈز کی تیسری منزل کانام عبدالعلیم خان فلور جبکہ شوکت خانم کینسر ہسپتال پشاور میں مریضوں کے داخلہ وارڈ کا نام عبدالعلیم خان کی والدہ نسیم خان کے نام پر ہے۔
عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے سروسز ہسپتال ، میو ہسپتال، چلڈرن ہسپتال میں ڈائلسز سینٹر قائم کیے ہیں جس میں مفت ڈائلسز کی سہولیات موجود ہیں ، سروسز ہسپتال میں 36 میو ہسپتال میں 24 اور چلڈرن ہسپتال میں 12 ڈائلسز مشینیں نصب کی گئی ہیں اس کے علا وہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی وادڑ میں بھی ڈائلسز کی سہولیات کی فراہمی کے لیے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن اپنا بھر پور کردار ادار کر رہی ہے اور وہاں پر رکھی گئی جدید مشینری جرمنی سے منگوائی گئی ہے اور ان مشینری کی مرمت و بحالی تک کے تمام اخراجات عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن ادا کرتی ہے۔ اس سے گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو علاج میں سہولت میسر آئے آئی اور غریب اور ناداروں کو بھی صحت کے مساوی فائدے حاصل ہو رہے ہیں ۔
عبدالعلیم خان پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کے خواہاں ہیں اس لیے انہوں نے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے تحت یتیم بچیوں کے رہن سہن اور تعلیم کے لیے اپنا گھر کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا جو یتیم بچیوں کو رہنے کے لیے جگہ فراہم کرنے کے علاوہ بچیوں کو تعلیم اور ہنر بھی سکھاتا ہے۔ اسی کے ساتھ بیگم نسیم میموریل گرلز سکول جو کہ عبدالعلیم خان کی والدہ کے نام پر ہے یہ بھی بچیوں کو تعلیم دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اسی طرح عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے رائزنگ سن انسٹیٹیوٹ کے زریعے ان کی زندگیوں میں آسانی پھیلا رہی ہے۔ رائزنگ سن انسٹیٹیوٹ ڈی ایچ اے میں ہائیڈروں تھراپی سوئمنگ پول اور سپیچ تھراپی ڈیپارٹمنٹ تعمیر کیا جس کا مقصد بچوں میں غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا بھی رجحان پیدا کرنا ہے ۔ اس کے علاو ہ مغل پورہ میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کا اپنا ادارہ رائزنگ سن انسٹیٹیوٹ ہے یہاں نہ صرف بچوں کو تعلیم وتربیت کی جاتی ہے بلکہ انہیں ہنر مند بنا کر مختلف شعبوں میں نوکری کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن اس ادارے کی تعمیرو ترقی سے لے کر عملہ کو تنخواہ کی ادائیگی تک100 فیصد اخراجات خود ہی برداشت کرتی ہے۔
عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن اس وقت پنجاب کی 05 بڑی جیلوں کوٹ لکھپت لاہور ، راولپنڈی جیل ، سنٹرل جیل ملتان ، ڈی جی خان جیل ، قصور جیل میں کام کر رہی ہے۔ یہاں جیل میں ہسپتال کی مرمت ، بستروں کی بحالی ، واش رومز کی تعمیر اور کولرز کی تعیناتی ،سہولیات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے ان جیلوں میں خواتین کے لیے افزائے صحت سے متعلق سامان ان کے استعمال کی خصوصی اشیا اور بچوں کے لیے دودھ ، کھلونے اور ڈائپرز وغیرہ بھی مہیا کیے جاتے ہیں ۔ اس کے ساتھ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن ایسے قیدی جو اپنی قید پوری ہونے کے باوجود جرمانہ ادا نہیں کر سکتے ان کے لیے سرکاری خزانہ میں کروڑوں روپے جمع کرواتی ہے جس سے ان قیدیوں کو اپنی رہائی میں مدد مل جا تی ہے۔
دوہزار بائیس میں پاکستان کو بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اس میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے لوگوں تک امداد کی فراہمی میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ سیلاب زدگان کو کیمپس، خوراک اور ان کے گھروں کی بحالی میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے مثالی کردار ادا کیا تھا۔
عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے تحت کفالت پروگرام کا منصوبہ بھی غریبوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کر رہا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت غریبوں اور مستحق خاندانوں کو روزگار کے مواقع دیے جاتے ہیں جس سے وہ خود محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ بھر تے ہیں ۔
عبدالعلیم خان اپنی فاؤنڈیشن کے زریعے پاکستان کے متوسط طبقہ کی بہتری کے لیے معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسی طرح سیاسی میدان میں بھی عبدالعلیم خان استحکام پاکستان کے زریعے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔