مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1620 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل صرافہ آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق مقامی اورعالمی مارکیٹ میں آج پھرسونے کی قیمت میںاضافہ دیکھا گیا ہے،جہاں مقامی ماریٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت 1620 روپے اضافے کے بعد تین لاکھ پچیس ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1389 روپے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے ہو گئی ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالرز کے اضافے سے 3084 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔