بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مسجد میں دھماکا ہوا ہے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے بیڑ میں ایک مسجد کے قریب دھماکہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نا معلوم افراد نے مسجد کی دیوار کے ساتھ دھماکہ خیز مواد رکھ دیا۔
دھماکے سے مسجد کی دیواروں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔