کراچی سمیت سندھ میں 640 میگاواٹ سستےبجلی گھرلگنےمیں اہم پیشرفت سامنے آگئیں ۔
ترجمان کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ(کےالیکٹرک) کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں640میگاواٹ سستےبجلی گھرلگنے کیلئےتوانائی کے15بجلی گھرلگانےکیلئے15بولیاں موصول ہوگئی ہیں۔
ترجمان کےالیکٹرک نے تفصلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک کووندراوربیلہ میں150میگاواٹ کےسولرپلانٹس لگانےکیلئےبولیاں موصول ہوئی ہیں،دھابیجی میں 220 میگاواٹ کےہائبرڈونڈ اورسولر پاورپلانٹس لگیں گے۔
سستی بجلی کےحوالےسےکراچی والوں کیلئےخوشخبری دیتے ہوئے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ سندھ میں270 میگاواٹ کےسولراورونڈ بجلی گھر لگیں گے، کےالیکٹرک 2030 تک اپنی پیداوارمیں قابل تجدید توانائی کاحصہ30 فیصد کرےگی۔