بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر کے 8 اگست تک جواب طلب کر لیا ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نےدرخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے مؤقف اپنایا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی غیرقانونی گرفتاری ہوئی ، ریمانڈ آرڈر ریکارڈ پر موجود ہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے توشہ خانہ معاملے میں سزا ہوچکی اسی پر اب نیاکیس بنا دیا گیا، پہلی سزا کی فردِ جرم میں تمام 108 تحائف کا ذکر کیا گیا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا وہ کیس صرف گرافٹ جیولری کی حد تک تھا ، آپ بھی اپنی نیک نیتی ثابت کریں۔
نیب نے آپ سے پہلے بھی جیولری سیٹ مانگا تھا لیکن آپ نے نہیں دیا، اب بھی آپ تحائف پیش نہیں کر رہے، آپ خود بہت رسکی کام کر رہے ہیں، کیا درست ہے کہ آپ انوسٹی گیشن جوائن نہیں کر رہے ۔ عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔