وزیراعظم شہبازشریف کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کمی کے بعد 269.77 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 10 روپے86 پیسے کمی کے بعد 272.77 روپے مقرر کر دی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 72 پیسےکمی کے بعد 160 روپے 53 پیسے اور مٹی کے فی لیٹر تیل کی قیمت 5 روپے 72 کمی کے بعد 177 روپے 39 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ 15 جولائی کو حکومت نے عوام کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 18 پیسے بڑھائی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پٹرول 275.60 روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 283.63 روپے ، مٹی کا تیل 183.71 روپے اور لائٹ ڈیزل 166.25 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا ۔