سیاسی صورتحال سے سرمیہ کار بھی محتاط ہو گئے ہیں اور سٹاک مارکیٹ لڑکھڑا گئی ہے ، کاروبار کے اختتام پر منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو نے کے کچھ ہی دیر کے بعد تیزی دیکھنے میں آئی اور 525 پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن یہ تیزی ایسے ہی جاری نہ رہ سکی جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں کمی ہوناشروع ہو گئی ۔
سٹاک مارکیٹ 79 اور 78 ہزار پوائنٹس کی دو حدیں ایک ساتھ گنوا بیٹھی، 100 انڈیکس 741 پوائنٹس کی کمی کے بعد 77 ہزار 888 پوائنٹس پر بند ہوا ، آج مارکیٹ میں 14 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے 38 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔