الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں پنجاب اسمبلی کے 29 اراکین کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، خیبر پختوانخوا اسمبلی کے 58اراکین ، سندھ اسمبلی کے6اراکین اور پنجاب اسمبلی کے29اراکین کوپی ٹی آئی کارکن قراردےدیا ہے ۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کے ارکان قراردیا،اِن ارکان نےاپنےکاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے اپنی ظاہر کی تھی،کسی پارٹی کا امیدوار ہونےکیلئےپارٹی ٹکٹ اور ڈیکلریشن آراو کےپاس جمع کرانا لازمی ہے،پی ٹی آئی کےاِن 39ارکان نےپارٹی ٹکٹ اورڈیکلریشن جمع نہیں کروایا تھا۔
ریٹرننگ افسران کیلئےیہ ممکن نہیں تھاکہ وہ اُن ارکان کو پی ٹی آئی امیدوارقراردیتے،آزادقرار دیئے گئے 41 ارکان نےکاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر نہیں کی،اِن ارکان میں سے کسی نے پارٹی کا ٹکٹ بھی جمع نہیں کروایا۔یہی وجہ ہےآراوز نےاُنہیں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔