وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں سوشیواکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز کو سوشیو اکنامک رجسٹری کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔ صوبہ بھر میں گھروں کو شمار کیا جائے گا، سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ میں ہرگھرانے کا معاشی سٹیٹس بھی درج کے جائے گا، دیہات میں مویشیوں کی گنتی بھی ہوگی۔
صوبہ بھر میں 5 ہزار رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، رجسٹریشن کروانے والے افراد ہی سوشل پروٹیکشن پراجیکٹ کے حقدار ہونگے۔ رجسٹرڈ شہری ای بائیک، روشن گھرانہ سولر پروگرام، ہمت کارڈ، کسان کارڈ سمیت دیگر سوشل پروٹیکشن، ہیلتھ کارڈ، لائیو سٹاک کارڈ اور سکالرشپ پروگرام میں بھی اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مستند ڈیٹا ہونے سے حق اصل حقدار کو ہی ملے گا۔ پراجیکٹ میں رجسٹریشن کو آسان بنایا ہے۔ اس پراجیکٹ سے حکومت کو لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔