ملک بھر میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ کمپنیاں آئی ٹی کے شعبے سے رجسٹرڈ ہوئیں۔
ایس ای سی پی نے نئی رجسٹرڈ کمپنیوں سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دئیے، ملک میں سالانہ بنیادوں پر 27 ہزار 542 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوگئی۔
ایس ای سی پی کے مطابق مالی سال 2023-24 میں کل رجسٹرڈ 27 ہزار کمپنیوں میں سے آئی ٹی کے شعبے سے 4 ہزار 129 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ دوسرے نمبر پر ٹریڈنگ سے 3 ہزار 666 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
اعداد وشمار کے مطابق نئی رجسٹرڈ کمپنیوں میں 58 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ، 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں شامل ہیں۔ رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن کے شعبے سے 3 ہزار 302 کمپنیاں رجسٹر ڈہوئیں۔ کمپنی رجسٹریشن ڈیجیٹلائزڈ ہونے کے بعد 99.8 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈہوئیں۔