احتساب عدالت اسلام اباد نے 190ملین پاؤنڈزریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے وکلاء کو استغاثہ کے گواہان پر جرح کرنے کی آخری وارننگ دے دی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمدعلی وڑائچ نےایک سو نوےملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی،سماعت کے آغازپربانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےوکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت نےسماعت میں ایک گھنٹےکا وقفہ کیا،ایک گھنٹے بعدسماعت دوبارہ شروع ہوئی تومعاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اوربتایا کہ سینیئروکلا راستے میں ہیں کچھ دیرمیں پہنچ جائیں گے۔
جج نےکہاکہ سماعت دس بجےمقررتھی ایک گھنٹہ انتظارکرنے کےباوجود وکلاء صفائی عدالت حاضرنہیں ہوئے،ریفرنس کے تفتیشی افسردوسری مرتبہ حاضر ہو رہےہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہو رہی وکلا صفائی کو استغاثہ کے گواہان پرجرح کرنے کیلئے آخری وارننگ دیتے ہوئےسماعت بغیرکسی کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔