ایف آئی اےنے کارروائی کرتے ہوئےمتروکہ وقف املاک کےڈپٹی ایڈمنسٹریٹرعامرحیات اولکھ کوگرفتار کر لیا۔
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) اینٹی کرپشن اسلام آباد سرکل نے متروکہ وقف املاک کےڈپٹی ایڈمنسٹریٹرعامرحیات کو گرفتار کیا،ملزم عامر حیات اولکھ نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں دوران تعیناتی ریکارڈ میں ردوبدل کی۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بتایا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ سے ملزم نےدیگر نامزد ملزمان کو فائدہ پہنچانےکی کوشش کیملزم سی ڈی اے میں بطورتحصیلدار تعینات رہا ہے،ملزم کوسرگودھا میں واقع متروکہ وقف املاک دفترسےگرفتارکیاگیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ملزم کے متعلق مزیدبتایا کہ ملزم نےدیگرساتھیوں کےساتھ مل کر11پلاٹ من گھڑت وارثوں کو الاٹ کئے،مذکورہ پلاٹوں کی مجوعی مالیت 20 کروڑ سے زائد ہے۔