محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد میں دن کےوقت موسم گرم اورمرطوب رہے گا،رات میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا، پنجاب اوربلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
پشاور، چترال، سوات،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر،مالاکنڈ اور مردان شامل
نوشہرہ،صوابی،ہری پور،کوہاٹ،لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ لاہور،راولپنڈی،مری،اٹک،چکوال،جہلم،سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش ہوسکتی ہےجبکہ منڈی بہاؤالدین،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد،لاہور،قصور،اوکاڑہ اور شیخوپورہ بھی شامل ہیں۔
بھکر،سرگودھا،میانوالی،فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کی توقع ہے،اس کے علاوہ کوئٹہ،ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان،کوہلو،لورالائی اور سبی میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان یے۔