وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مراکہ میں اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 'صحت آپ کی دہلیز پر' منصوبے کے تحت ادویات کی فراہمی کا سب سے بڑا وئیر ہاؤس پراجیکٹ فعال کردیاگیا نو میڈیسن وئیرہاوس فعال، 17ارب سے زائد کی ادویات اور آلات اسٹورکرنےکی گنجائش موجود ہے۔
مریم نواز نے راولپنڈی، فیصل آباد اورملتان میں میڈیسن ویئرہاؤس جلدفعال کرنےکی ہدایت جاری کر دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے مراکہ میں محکمہ صحت کےمرکزی ویئر ہاوس کا دورہ کیا، جہاں انھوں نےاسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کاافتتاح کیا اوروزیر اعلیٰ مریم نوازنےخود فورک لفٹرچلاکرادویات کی فراہمی پراجیکٹ کاآغازکیا ، مریم نواز نے اپنی نگرانی میں اضلاع کیلئے ٹرک بھی روانہ کیے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے جدید ترین ویئرہاوس سےادویات کواسٹینڈرڈ ٹمپریچر پر اسٹور،ترسیل کیاجاسکےگا،وزیراعلیٰ نےاسپتالوں کوفراہم کیےجانیوالےفرنیچر،طبی آلات اوردیگرسامان کامعائنہ کیامنے وئیرہاوس میں اسٹور ادویات کی مدت میعاد اوراسٹینڈرڈ ٹمپریچرسسٹم چیک کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو دی گئی بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویئرہاوسزمیں تقریباً10ارب روپےسےزائد مالیت کی ادویات اسٹور کی گئی ہیں۔