نائب امریکی صدرکاملا ہیرس کو صدارتی امیدوارکی نامزدگی کے لیےمطلوبہ حمایت حاصل ہوگئی۔
امریکی خبررساں ایجنسی کےسروے کےمطابق کاملا ہیرس کو نامزدگی حاصل کرنے کے لیےمطلوب انیس سو چھہتر سے زائد ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے۔
اگلےماہ شکاگومیں ہونےوالے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں ڈیموکریٹک پارٹی باقاعدہ اپنا صدارتی امیدوار نامزد کرے گی۔
دوسری جانب جوبائیڈن کی صدارتی الیکشن سے دستبرداری کے بعد پہلا سروے آگیا، سروے کےمطابق کملاہیرس کوڈونلڈ ٹرمپ پر 2 پوائنٹ کی برتری حاصل ہے،44فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نےکملا ہیرس کی حمایت کی،ٹرمپ کےحق میں 42 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے رائے دی۔