پشاور ایئرپورٹ پر آتشزدگی کا شکار ہونے والا سعودی طیارہ فعال ہونے کے بعد سعودی عرب روانہ کر دیا گیا، ریاض سے آنے والی پرواز کے طیارے میں آتشزدگی کے باعث طیارے کا مرمتی کام جاری تھا۔
سعودی ایئر لائن کا ایئر بس اے تھری تھرٹی طیارے کو انجینئرز کی جانب سے پیر کو اڑان کے لئے کلئیر کیا گیا، گیارہ جولائی کو لینڈنگ کرتے ہوئے اس طیارے کے لینڈنگ گئیر میں آگ لگ گئی تھی، ایئر ٹریفک کنٹرول پشاور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے کو رن وے پر رکوا دیا تھا، طیارے میں موجود دو سو چھہتر مسافر اور اکیس رکنی عملے کو سلائیڈز کے ذریعے ہنگامی راستوں سے بحفاظت نکالا گیا، اس صورتحال کے بعد پشاور ایئرپورٹ کا رن وے کئی گھنٹے تک بند اور طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔