وزیر اعلی پنجاب کے امام مساجد کیلئےاعزازیہ پروگرام کے تحت دس روزمیں ایک ارب سے زائد کا اعزازیہ امام مساجد تک پہنچا دیا گیا،سالانہ بیس ارب کی تقسیم کا ٹارگٹ دیدیاگیا۔
حکومت پنجاب نےدس روزمیں ایک ارب روپےسےزائدکا اعزازیہ معززامام مسجد صاحبان تک پہنچا دیا، سیکرٹری داخلہ پنجاب احمدجاوید قاضی کاکہناہےآئمہ مساجد میں پچیس ہزار روپےماہانہ اعزازیہ کی تقسیم کیلئے پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم ہیں۔
پنجاب میں اب تک اڑسٹھ ہزار سےزائد آئمہ مساجد رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن کرا چکے ہیں،حکومت پنجاب اعزازیہ پروگرام کی مد میں سالانہ بیس ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرے گی، فروری سے آئمہ مساجد کوخصوصی اعزازیہ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔






















