اپوزیشن نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر ایوان میں بحث اور اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا کہ فلسطین ہمارے لیے اہم ایشو ہے غزہ کی صورت حال اچھی نہیں ہے، مسلم دنیا نے فلسطین کا ان کی عوام کے مطابق حل پر اتفاق کیا ہے، فلسطینیوں کو تمام سہولیات ملنی چاہیےغزہ میں ایک لاکھ لوگ جان سے گئے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بورڈ آف پیس پر وزیراعظم نے بغیر سوچے سمجھے بیان دیا جو واپس لینا پڑا، کل دفتر خارجہ کا اعلامیہ آیا ہےہم کوشش کررہے ہیں ایوان مضبوط ہو، ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہماراس میں کیا کردار ہوگا؟ حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لےبورڈ میں شمولیت کن شرائط پر کی گئی؟ بورڈ آف پیس یو این کی کوئی باڈی نہیں متبادل فورس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس میں شرکت کی امریکی دعوت قبول کر لی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو عالمی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ پاکستان نے یہ دعوت قبول کر لی ہے۔






















