آئل ٹینکرز، ایل پی جی سلنڈر، اسٹوریجز کے سیفٹی اسٹینڈرڈ پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلوسیو نے سیفٹی اسٹینڈرڈز ایکٹ میں ترامیم کابینہ کمیٹی قانون سازی کو بھیج دیں، سیفٹی اسٹینڈرڈ عالمی معیاراورآئل ٹینکرز کی تیاری اے ڈی آر اسٹینڈرڈ کےمطابق ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملک میں موجود تمام آئل ٹینکرز کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ، اسٹوریج کنسٹریکشن ، ایل پی جی سلینڈر کےمعیاربھی اے ڈی آر کےمطابق کیے جائیں گے، تمام آئل کمپنیز کیلئے انٹرنیشنل کیرج آف ڈینجرس گڈز بائی روڈ اسٹینڈرڈ کے مطابق ٹینکرز اپگریڈ کرنالازمی ہوگا۔
سیفٹی اسٹینڈرڈ پر پورا نہ اترنے والے آئل ٹینکرز کو ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی، تمام آئل کمپنیوں کو بھی اپنے اسٹوریجز کے معیارات اے ڈی آر کے مطابق کرنا ہوں گے۔ بذریعہ روڈ آتش گیر مواد کی ترسیل کو عالمی معاہدے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔




















