متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیوایم) نے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرمصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کو آئین کے آرٹیکل 148اور 149کے تحت وفاق کے زیرانتظام دیا جائے۔ کہا اٹھارہویں ترمیم کا ڈرامہ ختم کیا جائے۔ اس ترمیم کے ذریعے ہماری نسل کشی کی جارہی ہے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ ریاست نے ہمیں کن لوگوں کے حوالے کردیا۔ حق بات کرنے والوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔ جمہوری دہشت گردی بند کی جائے۔ کتنا خون دیں۔ اور کتنی لاشیں اٹھائیں کہ ہماری حب الوطنی پرسوال نہ کیاجائے، کراچی تباہ ہوچکا، پیپلزپارٹی کچھ نہیں کررہی۔ وزیراعظم چاہتے ہوئے بھی کراچی کیلئے کچھ نہیں کرپارہے۔
رہنما ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ ریاست نے ہمیں پیپلزپارٹی کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے، 18 سالوں میں اگر پیپلزپارٹی نے کچھ کرنا ہوتا تو کرچکی ہوتی، اگر شکایت کروں توبلدیہ فیکٹری کی بات کرتے، ہمیں پکڑ کرکیوں سزا نہیں دی جاتی۔ اب جمھوری دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت قربانی کا بکرا ہم بنے ، پیپلزپارٹی کو کھلی چھوٹ ہے اگر پیپلزپارٹی ناراض ہوجائے تو حکومت گر جائےگی۔ ماضی میں ایک وقت میں 22عمارتوں کوآگ لگائی گئی تھی، میں مئیر تھا، 4 دن وہیں رہااور40دنوں میں دکانوں میں کاروبار شروع کروایا۔






















