سپریم کورٹ کیسز مقرر کرنے والی پریکٹس اینڈ پروسیجز کمیٹی کےاجلاس میں سپریم کورٹ کی کمیٹی نےنظرثانی درخواستیں گرمیوں کی چھٹیوں کےبعدسماعت کیلئےمقررکرنےکافیصلہ کیا ہے۔
اسلام آبادمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کی کیسز مقرر کرنے والی پریکٹس اینڈ پروسیجز کمیٹی نے 17وایں اجلاس کی تفصیلات جاری کر دیں۔
سپریم کورٹ دستاویز کے مطابق مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے پرغور کیا گیا، جس پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نےنظرثانی درخواستوں سے متعلق رائے دی،انھوں نے اپنی رائے میں کہا کہ نظرثانی صرف وہی 13 ججز سن سکتے ہیں جنہوں نے مرکزی کیس سنا۔
Minutes of the 17th Meeting of the Committee-1 240720 180719 by Farhan Malik on Scribd
سپریم کورٹ سے جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق مخصوص نشستوں سےمتعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ ابھی جاری نہیں ہوا،سپریم کورٹ کی کمیٹی نےنظرثانی درخواستیں گرمیوں کی چھٹیوں کےبعدسماعت کیلئےمقررکرنےکافیصلہ کیا ہےچیف جسٹس نےنظرثانی درخواستیں چھٹیوں کےبعدمقررکرنےکےفیصلےسےاختلاف کیا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے میٹنگ منٹس میں زوردیاکہ نظرثانی کاحق آئین میں دیاگیاہے،ججزنےآئین کےتحت حلف لیاہے، ضروری ہوتوججزکی چھٹیاں منسوخ ہوسکتی ہیں۔