خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 25 فیصد کردیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے ، صوبائی حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ کے پی حکومت نے سالانہ بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلامیہ جاری ہوگا۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے سے خزانے پر 75 سے 80 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔