ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 19 ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئے ہیں۔
ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے ڈالر ڈیپازٹس میں 5 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر 14 ارب 70 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 1 کروڑ 86 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 42 کروڑ37 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 2 ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں۔