جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) خیبرپختونخوا نے صوبے میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
منگل کو جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سربراہ پارٹی مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔
صوبائی مجلس عامہ کے اجلاس میں 10 اگست کو مردان میں کسان کنونشن، 11 اگست کو پشاور میں تاجر کنونشن اور 18 اگست کو لکی مروت میں امن جرگہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے سیاست میں اداروں کی مداخلت کو عدم استحکام کی بڑی وجہ قرار دیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا 2018 اور 2024 کے انتخابات سیاست میں اداروں کی مداخلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔