وزیر اعظم شہباز شریف نے عمان میں امام بارگاہ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 2 پاکستانیوں کے شہید ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید پاکستانیوں کے اہلِخانہ سے اظہار افسوس اور صبرجمیل کی دعا جبکہ پاکستانی سفیر کو شہداءکے اہلخانہ اور زخمیوں کی معاونت کی ہدایت کی۔
لازمی پڑھیں ۔عمان میں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملے میں دو پاکستانیوں سمیت 4 افراد شہید
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمان میں پاکستانی سفیر اور سفارتی عملہ زخمیوں کی مدد کر رہا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ زخمیوں کی ہر قسم کی معاونت یقینی بنائے گا اور ہدایات کے بعد عمان میں پاکستانی سفیر اسپتالوں کا خود دورہ کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی واقعے میں شہید ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائے،آمین۔
یاد رہے کہ عمان میں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملے میں دو پاکستانیوں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
پاکستانی سفیر عمران علی نے سماء سے گفتگو میں بتایا کہ حملے میں 70 کے قریب پاکستانی زخمی بھی ہوئے، 30 سے 40 پاکستانی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ عمان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔