چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس رانامنان خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن ہے کہ پنجاب کی جیلوں کو تربیتی سینٹرز میں بدلنا ہے تاکہ لوگوں کو جرم سے نفرت ہو اور معاشرے میں امن و امان کی فضا قائم ہو۔
چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس جیل خانہ جات محکمہ داخلہ پنجاب رانامنان خاں نے آئی جی جیل پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا ہے جہاں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے پنجاب کی جیلوں اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے بریفنگ دی۔
چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس رانا منان نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب مریم نواز صاحبہ کے مشن کو پایہ تکیمل تک پہچانے کے لیے پنجاب کی جیلوں ہنگامی دورے بھی کیے جائیں گے، چیئر پرسن رانا منان خاں نے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کیں۔ کہا کہ قیدیوں کے ساتھ ملاقاتی نظام کو بہتر بنایا جائے اور جلد سے جلد سسٹم کو آئن لائن کیا جائے جس سے اپنوں کے ساتھ آسانی سے ملاقات کی سہولت میسر آئے گی۔
آئی پنجاب نے فوری واٹس اپ نمبر پر ملاقات کے لیے جولائی کے آخر سے وقت لینے کی سہولت میسر کروانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ جلد ملاقاتی نظام کے لیے ایپ متعارف کروا دیں گے جس پر ملاقات کے لی آنلائن وقت لینے کی سہولت میسر ہوگی۔
آئی جی جیل خانہ جات کو پنجاب کی تمام جیلوں میں تربیتی سیشنز، ٹیوٹا انسٹیٹیوٹ کو اوپن اور افعال کروانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ جیلوں سے لوگ ہنرمند بن کر معاشرے میں عزت سے زندگی گزار سکیں، رانامنان خان نے مزید کہا کہ جیلوں میں صفائی اور صحت کی سہولیات کا خیال رکھاجائے ، کیونکہ جرم سے ہٹ کر ہیمں احساس اور انسانیت کے جذبے کو بھی پروان چڑانا ہے تاکہ ہم ان لوگوں کے اندر انسانیت کی اہمیت کو اجاگر کر سکیں۔