وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری ، ملکی ترقی کیلئے امن و امان کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ،عزم استحکام آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ، مواصلات ، نجکاری عبدالعلیم خان سے جی جی جمال نے ملاقات کی ہے، جی جی جمال نے عبدالعلیم خان کو خیبرپختونخوا کے مختلف مسائل اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔
صدر آئی پی پی نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے ۔ عزم استحکام آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ خیبرپختونخوا اور سرحدی علاقوں میں فورسز پر حملے قابل مذمت ہیں۔ سرمایہ کاری ۔ ملکی ترقی کیلئے امن و امان کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ مایوسی کی کوئی بات نہیں، ملک کا مستقبل محفوظ اور شاندار ہے، بین الصوبائی شاہراہوں اور موٹر ویز کی تعمیر میں خیبر پختونخوا ترجیح ہے۔ کے پی کی حیثیت چین، افغانستان اور سینٹرل ایشیا کیلئے گیٹ وے کی ہے۔