اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا ایک اور اہم دور اختتام پذیر ہوگیا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کےترجمان ٹومی پگوٹ کےمطابق دونوں ممالک کے وفود نےواشنگٹن میں مذاکرات کے چوتھے دورمیں شرکت کی،فریقین گزشتہ 20 برس کی ناکامیوں سے آگے بڑھتے ہوئے ایک ایسے جامع معاہدے کی جانب پیشرفت کر رہے ہیں جس کامقصد لبنان کی خودمختاری کی بحالی اوراسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
ٹومی پگوٹ نےمزیدکہاکہ امریکہ ان تاریخی مذاکرات میں ثالثی کاکردارجاری رکھے گا اور سیاسی و سیکیورٹی دونوں شعبوں میں مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق اسرائیلی اورلبنانی وفود کےدرمیان مذاکرات کا ایک اوردور کل ہوگا،جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن اورسرحدی سلامتی سے متعلق امور پر مزید غور کیا جائے گا۔




















