پنجاب حکومت نےیوم آزادی سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے،201 سے 500 یونٹ تک 500 تک کےصارفین کوسولرپینل دس فیصد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے۔
90فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا ہے سولرپینلزکی فراہمی سے بجلی بل میں 40 فی صد کمی ہوگی،عوام کو ریلیف دینا ہی مشن ہے،مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کےساتھ ہیں اور رہیں گے۔