ڈی سی لاہور نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق باستمی چاول کی قیمت 290 روپے سے کم ہو کر 270 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ 195 سے بڑھا کر 280 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے ۔ دال مسور کی قیمت 290 روپے فی کلو پر برقرار ہے جبکہ کالے چنے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کرتے ہوئے 305 روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ سفید چنے کی قیمت کو 310 روپے پر برقرار رکھا گیاہے ، تاہم بیسن کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد فی کلو بیسن 210 روپے سے بڑھ کر 300 روپے ہو گیاہے ۔