بینکاری نظام میں 4 سال بعد حکومتی قرضوں پر شرح سود "سنگل ڈیجیٹ" پر آگئی۔ ماہرین کے مطابق ٹریژری بلز پر شرح سود سنگل ڈیجٹ پر آنے سے اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ بھی نیچے آنے کا امکان ہے۔
حکومت نے بینکوں سے 691 ارب کا قرضہ 10 فیصد سے کم شرح سود پراٹھالیا۔ اسٹیٹ بینک نے ٹریژری بلزکی نیلامی کےاعدادوشمار جاری کردئیے۔ بینکوں نے ٹریژری بلز کے عوض اسٹیٹ بینک کے ذریعے حکومت کو 1700 ارب کاقرض دینے کی پیشکش کی۔
حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 700 ارب روپے کا قرض لینے کا ہدف رکھا تھا۔ حکومت نے قرض ایک ماہ سے ایک سال کی مدت کیلئے اٹھایا ہے۔ 10 فیصد تک شرح سود پرکیا گیا۔ 26 جنوری کو اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
ماہرین کے مطابق ٹریژری بلزپرشرح سود سنگل ڈیجٹ پر آنے سے اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ بھی نیچے آنے کا امکان ہے۔ پالیسی ریٹ اس وقت ساڑھے 10 فیصد ہے۔





















