سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمدرآمد کے بعد تحریک انصاف اکثریتی جماعت بن جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف پارلیمنٹ میں اکثریتی سیاسی جماعت بن جائےگی، تحریک انصاف کو 22 مخصوص نشستیں ملنے سے تعداد 114 ہو جائے گی۔
اِس وقت قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کے 84 اور آزاد 8 ارکان ہیں، قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 108 ہے جبکہ پیپلز پارٹی 68، ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 8، ق لیگ 5 اور آئی پی پی کے4 ارکان ہیں۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا جب کہ ماہر ین قانون فیصلے کو آئین و قانون کے مطابق قرار دیا ہے۔