ضلع مہمند میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے مقامی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں کمیونٹی اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مقامی خواتین کے لئے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
ورکشاپ میں خواتین کو جدید فارمنگ کی تکنیک، صاف پانی کے ذریعہ فصل کی پیداوار میں اضافہ اور مقامی ذرائع استعمال کرتے ہوئے شہد کی پیداوار کے بارے میں تربیت دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی خواتین کو سلائ اور کڑھائ کی تربیت بھی دی گئی۔
ورکشاپ میں 180 خواتین نے تربیت حاصل کی جس کا مقصد مقامی خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے ذرائع مہیا کرنا تھا۔ مقامی کمیونٹی نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اس اہم اقدام پر شکریہ ادا کیا۔