عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں،برینٹ تیل کی قیمت گزشتہ 15 دنوں میں7 ڈالر فی بیرل تک نیچے آگئیں۔اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی کیے جانے کا امکان ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آ گئی،ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
دوسری جانب برطانوی خام کی تیل کی قیمت 87 ڈالرز سے بھی کم ہوگئی۔امریکی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 2 بیرل فی ڈالر کمی سامنے آئی ہے۔خام تیل کی فی بیرل قیمت 84 ڈالرز سے بھی نیچے آگئی۔
ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹر قیمت میں واضح کمی ہوسکتی ہے۔
سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ پیداواری کوٹے میں رضاکارانہ کمی جاری رکھنے کا فیصلہ تیل کی عالمی منڈی میں استحکام لانے کیلئے کیا گیا ہے۔
اوپیک اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی مارکیٹ کے حالات کا باریک بینی سے جائزہ لینا جاری رکھے گی، پینل نے سعودی اور روسی کٹوتیوں کو تسلیم کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ تیل کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے اگلا اجلاس 26 نومبر کو ہوگا۔