اوشیانا اینڈ ساؤتھ ایشیا پارکو کے وفد کی ملاقات میں وفاقی وزیرخزانہ نےپارکو کے کاروباری منصوبوں کو سراہا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اوشیانا اینڈ ساؤتھ ایشیا پارکو کےمشترکہ اعلامیہ کے مطابق وفد نےحکومت پاکستان کی مضبوط میکرو اکنامک کارکردگی کی تعریف کی، وفد نے صنعت کو فائدہ پہنچانے والے حکومت کے فعال اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔
حکومت اور پارکو کمپنی کے وفد کے مشترکہ جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وفد نے سیلز ٹیکس ریفنڈز اور دستاویزات پر سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے،سٹیٹ بینک سے طریقہ کار کے حوالے سے سہولت فراہم کرنے کی درخواست بھی کی گئی۔
اعلامیہ میں وزیر خزانہ نے پاکستان میں پارکو کے کاروباری منصوبوں کو سراہا ہے، تعمیری آراء پر پارکو کے وفد کا شکریہ ادا کیاوزیر خزانہ نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے پر روشنی ڈالی، کثیر الجہتی اداروں اور بین الاقوامی مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف )کے جاری تعاون پر زور دیا۔
وزیر خزانہ نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھانے کی کوششوں کا خاکہ بھی پیش کیا،وزیر خزانہ نے حکومت کے سرمایہ کاری میں سہولت کاری کے عمل کا اعادہ کیا۔