کراچی میں مون سون کا اگلا اسپیل 20 جولائی کے بعد بارشوں کا سبب بنے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا مطلع جزوی ابر آلود،موسم گرم اور مرطوب ہے، جبکہ آج بھی بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے،موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے،شمال جنوب سے چلنے والی ہوائیں 16 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں،آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔