چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ باڈی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔
سماء نیوز کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اراکین قومی ٹیم کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اراکین نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر دکھ ہوا ہے ، ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ، فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے، ڈومیسٹک کرکٹ بہتر کرنے سے قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو گی ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ارکین کو جلد اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں ، نئے ٹورنامنٹس لارہے ہیں انٹرنیشنل کرکٹ تک جو گیپ ہے وہ کم ہو گا ۔
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کو مثالی انداز میں کروانے کے عزم کااظہار کیا اور کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے ، اسٹیڈیمز نئی طرز کے ہوں گے آپ گریڈیشن کے بعد یہ سٹیڈیم کسی سٹیڈیم سے پیچھے نہیں ہوں گے ۔